چیمپئنز ٹرافی،قومی ٹیم کے نئے یونیفارم کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

برمنگھم میں جاری قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے نئے یونیفارم میں پریکٹس کی

جمعہ 19 مئی 2017 14:28

چیمپئنز ٹرافی،قومی ٹیم کے نئے یونیفارم کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کے لئے نیا یونیفارم تیار کیا ہے جسے پہن کر قومی ٹیم ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں جاری قومی کر کٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے نئے یونیفارم میں پریکٹس کر رہے ہیں ،پی سی بی کی جانب سے جاری تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کھلاڑی نیا یونیفارم پہنے لندن کے جم میں پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے پاکستانی سکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم ہوتے ہی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گیا تھا،ٹرافی سے پہلے قومی ٹیم بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے پریکٹس میچ کھیلے گی،ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا،پاکستان ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے 4 جون کو مدمقابل ہوگا،7 جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے خلاف ان ایکشن ہوگا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 14:28:32