پاک بھارت ٹاکرا،بھارتی سپورٹس چینل نے نیا اشتہار بنا ڈالا

جمعہ 19 مئی 2017 14:16

پاک بھارت ٹاکرا،بھارتی سپورٹس چینل نے نیا اشتہار بنا ڈالا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2017ء) بھارتی عوام اپنے کرکٹرز کو ’بھگوان ‘کی طرح ’پوجتی ‘ہے اور جب بات پاک بھارت ٹاکرے کی ہوتو پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ اس کا میڈیا بھی کوئی موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتا،اس مقصد کےلئے بھارتی میڈ یا ہفتوں پہلے پاک بھارت ٹاکرے کی مہم چلانا شروع کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران ایک بھارتی سپورٹس چینل نے پاک بھارت ٹاکرے پر ”موقع موقع “کے نام سے پاکستان مخالف مہم چلائی جس پر پاکستانیوں نے اسے کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اب 4جون کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک ،بھارت ٹاکرے سے قبل اسی چینل کا نیا اشتہار سامنے آگیا ہے۔اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امیر نوجوان اپنی ساری جائیداد بانٹ کر جوگی بننے کے لیے چلا جاتا ہے لیکن جیسے ہی وہ جوگی کا روپ دھارنے کے لیے بال کٹوانے لگتا ہے تو اسے ایک اخبار نظر آتا ہے جس میں اسے پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں خبر ملتی ہے۔یہ خبر دیکھ کر نوجوان جوگی بننے کا ارادہ ترک کرتا ہے اور وہاں سے بھاگ جاتا ہے تاکہ میچ دیکھ سکے۔
پاک بھارت ٹاکرا،بھارتی سپورٹس چینل نے نیا اشتہار بنا ڈالا
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 14:16:32