اب بیٹسمین آسانی سے چھکے نہیں مار سکیں گے، بیٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی

نئے کرکٹ قوانین کے مطابق بلے کے کنارے کی موٹائی 40 ملی میٹر سے کم ہو گی اور اس کی کل گہرائی 67 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہو سکے گی

جمعہ 19 مئی 2017 21:49

اب بیٹسمین آسانی سے چھکے نہیں مار سکیں گے، بیٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) دنیا کے مقبول ترین کھیل کرکٹ کے قوانین پہلی بار 1787ء میں مرتب کیے تھے۔ میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے مرتب کیے گئے ان قوانین کا مقصد ایسے اصول وضح کرنا تھا جن پر دنیا بھر میں عمل کیا جائے تا کہ اس کھیل کی خوبصورتی برقرار رہے۔ اب دوبارہ ایم سی سی کی جانب سے کرکٹ کے قوانین میں اہم تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے بلے اور گیند کے درمیان تال میل کے اس کھیل کو بیلنس کرنے کیلئے لندن ایمپریل کالج کی ٹیم کو ایک اہم ذمہ داری سونپی جس میں بیٹ پر تحقیق کی گئی۔ ڈاکٹر چنمے کے زیر قیادت ٹیم نے اپنی ریسرچ میں بتایا کہ حالیہ دہائیوں میں استعمال ہونے والے بیٹ کی ساخت کچھ ایسی ہے جس سے بلے بازوں کو باؤلرز پر سبقت رہتی ہے اور وہ با آسانی انھیں چھکے اور چوکے مار دیتے ہیں۔

ماہرین نے کرکٹ کے کھیل کو بیلنس کرنے کیلئے کچھ تجاویز دیں جنھیں تسلیم کر لیا گیا ہے۔ یہ نیا ڈیزائن کرکٹ میں توازن لے کر آئے گا۔ نئے قانون کے تحت بیٹ کے کنارے کی موٹائی 40 ملی میٹر سے کم جبکہ اس کی کل گہرائی 67 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہو گی۔ ان بیٹوں کو رواں سال یکم اکتوبر سے استعمال میں لایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 21:49:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :