چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز ٹینس، پاکستان کا مینز اینڈ ویمنز ڈبلز ایونٹس میں سفر تمام

جمعہ 19 مئی 2017 22:00

باکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) آذر بائیجان میں جاری چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز ٹینس ایونٹ میں پاکستان کا مینز اینڈ ویمنز ڈبلز میں سفر تمام ہو گیا۔

(جاری ہے)

میگا گیمز میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ملائیشین جوڑی نے عقیل خان اور محمدعابد پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا، دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں نوردین اور سیلوا پر مشتمل ملائیشین جوڑی نے سارہ منصور اور مہک کھوکھر پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو ہرایا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 22:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :