سیموناہالپ اور کیکی برٹنز اٹالین ماسٹرز ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 19 مئی 2017 22:00

سیموناہالپ اور کیکی برٹنز اٹالین ماسٹرز ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) سیمونا ہالپ اور کیکی برٹنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں رومانوی سٹار ہالپ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کونتاویت کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور کوارٹرفائنل میں ڈچ کھلاڑی کیکی برٹنز نے گوریلووا کو 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 22:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :