برائن برادرز اٹالین ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 19 مئی 2017 22:00

برائن برادرز اٹالین ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) باب برائن اور مائیک برائن پر مشتمل امریکن جوڑی اٹالین ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے راجیورام اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار راون کلاسن کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 6-7، (2-7) اور 11-9 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 22:00:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :