خالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہو گئے

جمعہ 19 مئی 2017 22:10

خالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہو گئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کر کٹر خالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوگئے ، پیشی کے بعد خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کارروائی میں ہمارے ساتھ مناسب سلوک نہیں کیا گیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے وکیل نے ہم پر بلیک میلر ہونے کا الزام لگا دیا ہے، آج کی کارروائی میں خالد لطیف کا 10 فروری کو ریکارڈ کیا گیا انٹرویو دکھایا گیا انہوں نے کہا کہ ہم کیس سے بھاگ نہیں رہے، کیس کو ملکی قانون کے مطابق چلایا جائے، بدر عالم نے کہا کہ ہم پی سی بی کے گواہوں پر جرح کریں گے،انہوں نے کہاکہ خالد لطیف نے جب کوئی میچ ہی نہیں کھیلا تو فکسنگ کہاں سے ہو گئی دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہاکہ خالد لطیف کے وکیل نے آج ٹریبونل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی،انہو ں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ان کی دھمکی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کہا، میرے اس بیان کو خالد لطیف کے وکیل نے دھمکی سمجھ لیا، خالد لطیف نے دوران تفتیش اپنے دو موبائل دیے تھے ،پی سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ خالد لطیف کی درخواست پہلے ہی مسترد ہوچکی ہے ۔

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 22:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :