ایشین ٹیم اینڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ 28 جون سے کرغستان میں شروع ہو گی

ہفتہ 20 مئی 2017 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول پانچویں ایشین ٹیم اینڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 28 جون سے 5 جولائی تک کرغستان میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ایونٹ رواں ماہ 13 سے 19 مئی تک شیڈول تھا لیکن کرغستان میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کیلئے پہلے ہی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محمد سجاد، اسجد اقبال، محمد بلال اور بابر مسیح ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پی بی ایس اے کے مطابق چیمپئن شپ کے ملتوی ہونے کی وجہ سے قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیمپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/05/2017 - 10:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :