افغانستان پہلی بار ویسٹ انڈیز سے باہمی کرکٹ سیریز کھیلے گا

ہفتہ 20 مئی 2017 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) افغانستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ افغانستان کی یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی باہمی سیریز ہے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق افغان ٹیم 30 مئی کو ٹی 20 پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 2 جون، دوسرا میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جون سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 11 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جون کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/05/2017 - 10:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :