ماریا شراپووا نے دو سال برمنگھم ایگون کلاسک ٹینس چیمپئن شپ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا

ہفتہ 20 مئی 2017 10:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) روس کی گولڈن گرل اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپووا نے لان ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ دو برس تک برمنگھم ایگون کلاسک چیمپئن شپ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت ایل ٹی اے ایونٹ کی شرکت کی فیس ادا نہیں کرے گا۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈسلام چیمپئن کو آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ کیلئے وائلڈکارڈ انٹری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شراپووا نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 15 ماہ کی سزا ختم کرنے کے بعد گزشتہ ماہ ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی لیکن ابھی وہ مشکل مراحل سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے فرنچ اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری کی درخواست دی تھی لیکن حکام نے انکار کر دیا۔ لان ٹینس ایسوسی ایشن کے چیف مائیکل ڈائونے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ہم نے آسانی سے نہیں کیا کیونکہ کوئی بھی رکن اس بات پر متفق نہیں تھا لیکن امید ہے کہ کھیل کے مفاد میں یہ بہتر ثابت ہو گا۔
وقت اشاعت : 20/05/2017 - 10:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :