میئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے مزید دو میچزکل کھیلے جائیں گے

ہفتہ 20 مئی 2017 13:48

میئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے مزید دو میچزکل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) میئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے مزید دو میچزکل اتوار کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے،پہلا میچ قدیر کلب اور جناح کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میںکڑی کلب کامقابلہ مداس کلب سے ہوگا، میں اسلام آباد کی چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،سی ڈی اے، جھنگی سیداں،ہدف، این ایچ سی لائینز، قدیر، جناح، کڑی، مداس، ریڈ ٹائیگرز، سٹیلائٹ، فیصل، رائزنگ سٹار، نشترکلب اور آئی ٹی ایچ کلب شامل ہیں ، ٹورمنٹ کے روزانہ دو میچزپی ایچ ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے، سیمی فائنل مقابلے 25 مئی کو جبکہ فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/05/2017 - 13:48:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :