فکسنگ سکینڈل کی ایک اوراندرونی کہانی سامنے آگئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 مئی 2017 16:35

فکسنگ سکینڈل کی ایک اوراندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی ۔2017ء) فکسنگ سکینڈل کی ایک اوراندرونی کہانی سامنے آگئی ،بک میکر کی طرف سے خالدلطیف کو دی گئی بیٹ گرپس کا سراغ مل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں فکسنگ کی داستاں دوز بروز گہری ہوتی جا رہی ہے اور اب یوسف بکی اور خالد لطیف کی ملاقات کی کہانی سامنے آئی ہے جس میں یوسف بکی خالد لطیف کو آفر کرواتا ہے اور ساتھ میں کچھ گرپس دیتا ہے کہ اگر تم ہمارے ساتھ ہو تو یہ گرپس استعمال کرنا۔

خالد نے گرپس کو سگنل کے طورپراستعمال کرنا تھالیکن پلیئنگ الیون میں جگہ نہ ملنے سے ساراپلان چوپٹ ہوگیا،ذرائع کادعویٰ ہے یہ گرپس خالد کے کٹ بیگ سے برامد ہوئیں۔یاد رہے کہ خالد لطیف پی ایس ایل میں مبینہ سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں،اس ساری کہانی کے پیچھے ناصر جمشید کا کردار بہت مشکوک ہے اور پی سی بی اس بات کا بارہا اعلان کر چکا ہے کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں کو بکی سے ملوایا تھا۔
وقت اشاعت : 21/05/2017 - 16:35:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :