پاک بھارت میچ ،دباؤ جھیلنے والی ٹیم کامیاب ہو گی ، محمد عامر

منگل 23 مئی 2017 12:29

پاک بھارت میچ ،دباؤ جھیلنے والی ٹیم کامیاب ہو گی ، محمد عامر
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں جو ٹیم دباؤ جھیلنے میں کامیاب رہی ،وہ کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے دورہ ویسٹ انڈیز میں طویل سپیل کیے ، میں اپنی سوئنگ اور لائن و لینتھ دوبارہ حاصل کر رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ بہتر ہو رہی ہے۔ یہاں کی کنڈیشنز باؤلرز کیلئے موزوں ہیں لہٰذا امید ہے کہ میں بھی یہاں کامیاب رہوں گا ۔ فاسٹ باؤلر نے امید ظاہر کی کہ دورہ ویسٹ انڈیز کی طرح چیمپیئنز ٹرافی میں بھی قومی بیٹسمین اور باؤلرز اپنی بہترین کاکرردگی کا مظاہرہ کریں گے۔پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ چار جون کو کھیل جائیگا۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 12:29:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :