پاک چائنہ فرائنڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ ، مہران کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 23 مئی 2017 12:29

پاک چائنہ فرائنڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ ، مہران کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے پاک چائنہ فرائنڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ مہران کلب نے ینگسسٹرکلب کو ایک سخت مقابلے بعد 1-0 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، میچ کے مہمان خصوصی پختوان اتحاد آرگنائزیشن جی 15- کے صدر جاوید اقبال تھے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن صدر سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری بھی موجود تھے، ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں وقفے تک مہران کلب کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 17 ویں منٹ میں عبداللہ شاہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی،،ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ایجوکیشن ، آزاد جموں و کشمیر، پی ٹی سی ایل، راوی، ہالینڈر،الفیصل، اسلام آباد، روور،قائد اعظم، پوپو، ایلیٹ، مہران، القائم، بولان، ینگسسٹر اور برائیٹ کلب کی ٹیمیں شامل ہیں-
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 12:29:24