ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفرازاحمد کی سالگرہ پرآئی سی سی کا تحفہ

منگل 23 مئی 2017 14:26

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفرازاحمد کی سالگرہ پرآئی سی سی کا تحفہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز اپنی30ویں سالگرہ منائی، باصلاحیت بیٹسمین کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کچھ مختلف انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل پیج پر پیغام لکھا کہ آج کیونکہ سرفراز کی سالگرہ ہے تو یہ سب سے بہترین وقت ہے کہ ورلڈ کپ 2015 میں ان کی سنچری پھر سے دیکھی جائے۔یہ سنچری دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سرفراز احمد نے آئر لینڈ کیخلاف میچ کے دوران اسکور کی تھی۔آئی سی سی نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی پوچھا کہ کس کس کا خیال ہے کہ سرفراز چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھی سنچری اسکور کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 14:26:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :