لیجنڈری کرکٹر سنگاکارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

منگل 23 مئی 2017 14:26

لیجنڈری کرکٹر سنگاکارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر کمار سنگا کارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمار سنگاکارا نے کہا کہ ’’وہ انگلینڈ میں جاری انگلش کائونٹی چیمئپن شپ جو کہ ستمبر میں ختم ہورہی ہے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

39 سالہ کرکٹر جنہوں نے 134 ٹیسٹ میچوں میں 38 سنچریوں اور 57.40 رنز کی اوسط سے 12400 رنز سکور کرکے اپنا نام ٹیسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر لکھوایا، نے سرے کائونٹی کے لئے مڈل سسیکس کے خلاف لارڈزکرکٹ گراونڈ میں 2 سنچریاں سکور کی تھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع ہے ۔ سنگاکارا کا کہنا تھاکہ ’’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جتنا چاہا اس سے بھی زیادہ کرکٹ کھیلی مگر زندگی میں کھیل کے علاوہ بھی کرنے والی بہت سی چیزیں ہیں‘‘۔یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 ء کی فاتح ٹیم کے بھی ممبر تھے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 14:26:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :