اے بی ڈی ویلیئرز کو ون ڈے کرکٹ میں کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 47 رنز کی ضرورت

منگل 23 مئی 2017 16:32

اے بی ڈی ویلیئرز کو ون ڈے کرکٹ میں کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 47 رنز کی ضرورت
لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 47 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ویلیئرزبدھ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں گیل کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ویلیئرز کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 17ویں بلے باز بن جائیں گے، گیل نے 9221 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ویلیئرز نے 216 میچز میں 9175 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 24 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18425 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 16:32:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :