ہاشم آملہ کو مائیکل بیون کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 33 رنز درکار

منگل 23 مئی 2017 16:32

ہاشم آملہ کو مائیکل بیون کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 33 رنز درکار
لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سٹار جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل بیون کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 33 رنز درکار ہیں، اگر آملہ کل بدھ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بیون کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 38ویں بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

بیون نے 6912 رنز بنا رکھے ہیں۔ آملہ نے 2008ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، آملہ نے اب تک 150 میچز میں 6880 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 24 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، آملہ کے پاس انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی موقع ہے، توقع ہے کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 16:32:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :