عمر اکمل کی فطرت ہی جھگڑالو ہے ہم کیا کرسکتے ہیں:شہریار خان

منگل 23 مئی 2017 16:24

عمر اکمل کی فطرت ہی جھگڑالو ہے ہم کیا کرسکتے ہیں:شہریار خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی ۔2017ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی حرکتوں نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو بھی بے بس کردیا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے میٹنگ میں شہریار خان نے ٹیسٹ کرکٹر کے لیے سخت الفاظ استعمال کرڈالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈ ر بلے باز عمر اکمل کی فٹنس اور لڑائی جھڑپوں ی گونج ایو انوں میں بھی سنائی دینے لگی ہے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور کے اجلاس میں سینیٹرمشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ ان فٹ کھلاڑی کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھیجنا دیگر کے ساتھ زیادتی ہے،کرکٹ بور ڈ کو پلیئرز کی ہر چیز کا علم ہونا چاہیئے، ایسا لگ لگتا ہے عمر اکمل نے داﺅ لگانے کی کوشش کی ۔

اس موقع پر چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے عمر اکمل کی حرکتوں پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی فطرت ہی ایسی ہے تو ہم کیاکریں،وہ کبھی ٹریفک والو ں سے الجھتا ہے اور کبھی کسی اور سے،ایک ماہ پہلے ہی اس کا فٹنس ٹیسٹ لیا تھا اور اب انگلینڈ میں فٹنس چیک کی گئی تو وہ ناکام رہے۔

وقت اشاعت : 23/05/2017 - 16:24:01