پشاور،انٹر ڈسٹرکٹ آرچری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

منگل 23 مئی 2017 16:48

پشاور،انٹر ڈسٹرکٹ آرچری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) انٹر ڈسٹرکٹ آرچری چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل اور اختتامی تقریب پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اے پی اے اورکزئی ایجنسی احمد زیب ‘امیر نواز تحصیلدار مہمند ایجنسی ‘وصال محمد خان سیکرٹری جنرل پاکستان آرچری فیڈریشن سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘مردوں کے ہونیوالے مقابلوں میں نواب نے 46 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ‘اکبر نے 42 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور تنویر نے 38 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘گرلز مقابلوں میں سارہ نے 45 پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘نوشین نے 26 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ عروبہ نور نے 16 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبرپختونخوا جنید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ‘سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرچری کو اس وقت متعارف کرایا جب کوئی زیادہ اس کھیل کے بارے میں نہیں جانتا تھا اور کئی برس کی محنت کے بعد اب آرچری ہمارے ملک کا مقبول کھیل بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن باقاعدگی کے ساتھ ملک بھر میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کراتی ہے اور ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ صوبوں کی سطح پر بھی سالانہ کیلنڈر تیار کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے بتایا کہ انٹر کلب ‘انٹر ڈسٹرکٹ ‘صوبائی ‘بین الصوبائی اور نیشنل سطح کے مقابلوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیارکیا جارہا ہے اور امید ہے کہ ایشیا اور ورلڈ لیول پر ہماری رینکنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 23/05/2017 - 16:48:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :