ایف ایف سی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مابین ہاکی کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا

منگل 23 مئی 2017 17:40

ایف ایف سی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مابین ہاکی کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) ملک میں ہاکی کے کھیل کے فروغ اور ترقی کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمتڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تقریب ایف ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں پی ایچ ایف کے سیکرٹری اور سابق اولمپئین شہباز سینئر اور ایف ای سی کے سی ایس آر کے سربراہ بریگیڈئر (ر) عابد محمود نے پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور ابھرتے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس تقریب کے موقع پر ایف ایف سی اور پی ایچ ایف کے آفیشلز موجود تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سابق اولمپئن منصور خان اور سعید خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایف ای سی کے سی ایس آر کے سربراہ بریگیڈئر (ر) عابد محمود کا کہنا تھا کہ ایف ایف سی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی جیسے مقبول کھیل کے فروغ کے لیے پی ایچ ایف کا ساتھ دینا ایف ایف سی کے لیے فخر کی بات ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 17:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :