سپاٹ فکسنگ ، خالد لطیف کے خلاف 3 کرکٹرز نے گواہی دیدی،پی سی بی کے گواہان کل پیش ہونگے

منگل 23 مئی 2017 19:30

سپاٹ فکسنگ ، خالد لطیف کے خلاف 3 کرکٹرز نے گواہی دیدی،پی سی بی کے گواہان کل پیش ہونگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) خالد لطیف کے خلاف 3 کرکٹرز نے گواہی دی ہے جبکہ پی سی بی کے گواہان کل پیش ہونگے جس کے بعد خالد لطیف کیس کا فیصلہ ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رصوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خالد لطیف نے بکی یوسف کی جانب سے دی گئی گرپس بیٹ پر چڑھائی ہے جبکہ شرجیل خان کی جانب سے 2 کھلاڑیوں کے سکائپ پر بیان دینے کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ ناصر جمشید کی درخواست پر جواب 5 جون کو جواب جمع کرائیں گے۔ (علی)
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 19:30:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :