مانچسٹر دھماکہ، آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

منگل 23 مئی 2017 20:18

مانچسٹر دھماکہ، آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مانچسٹر بم دھماکے کے بعد آئندہ ماہ شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھماکے سے قریباً 22 افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک اوول، ایجبیسٹن اور کارڈف سٹیڈیم پر کھیلی جائے گی جبکہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ 24 جون سے شروع ہو گا جس کے میچز ڈربی، لائسیسٹر، برسٹول، ٹائونٹن اور لارڈز پر کھیلے جائیں گے۔

منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مانسچسٹر بم دھماکے میں متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ آئی سی سی اور ای سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ میں شرکا کی سیکیورٹی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے اس لئے دونوں میگا ایونٹس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سخت سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جب کہ متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے می ہیں اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 20:18:24