نوویک جوکووچ نے آندرے آگاسی کی بطور کوچ خدمات حاصل کر لیں

منگل 23 مئی 2017 23:04

نوویک جوکووچ نے آندرے آگاسی کی بطور کوچ خدمات حاصل کر لیں
بلغراد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سربین سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ نے سابق امریکن کھلاڑی آندرے آگاسی کی بطور ہیڈکوچ خدمات حاصل کر لیں، آگاسی 28 مئی سے شروع ہونے والے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں جوکووچ کے ساتھ کام کریں گے، جوکووچ نے روم ماسٹرز فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈر کے ہاتھوں شکست کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

12 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن جوکووچ نے رواں ماہ کے شروع میں پوری کوچنگ ٹیم کو فارغ کر دیا تھا۔ جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آگاسی کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے میری پیشکش قبول کی، ابھی ہمارے درمیان کوئی طویل المدت معاہدہ نہیں ہوا تاہم فرنچ اوپن میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل کا پلان بنائوں گا۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 23:04:25