مانچسٹر دھماکوں کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی سخت کر نے کا فیصلہ

ٹورنامنٹس کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت اور بہترین سیکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،ْ آئی سی سی

بدھ 24 مئی 2017 12:41

مانچسٹر دھماکوں کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی سخت کر نے کا فیصلہ
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے اور کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے اسے مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع برٹش ایرینا میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک ،ْ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یکم جون سے برطانیہ میں چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہو گا جہاں اوول، کارڈف اور ایجبسٹن 18 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے ،ْ 24 جون سے تین شہروں میں ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ان دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انگلش کرکٹ بورڈ دونوں ٹورنامنٹس کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت اور بہترین سیکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم ٹورنامنٹ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ، انگلش کرکٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مکمل حفاظت فراہم کرتے ہوئے سخت ترین سیکیورٹی پلان یقینی بنائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:41:47