پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ،آصف میموریل کلب ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی

بدھ 24 مئی 2017 13:04

پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ،آصف میموریل کلب ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں آصف میموریل کلب کی ٹیم اسلام آباد ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی۔ آصف میموریل کلب کے آل رائونڈر علی عمران نے تین میچوں میں سب سے زیادہ 392 رنز بنائے، علی عمران نے مسلم کلب کے خلاف 208 رنز، حسن میموریل کلب کے خلاف 93 رنز اور لکی سٹار کلب کے خلاف 91 رنز بنائے، بھٹو کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے لیگ کے آخری میچ میں آصف میموریل کلب نے لکی سٹار کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

آصف میموریل کلب نے ٹاس جیت کر لکی سٹار کلب کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، لکی سٹار کلب پہلے کھیلتے ہوئے 42.5 اوورز میں 239 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، نصیراللہ خان نے دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 94 رنز، جمشید میسح نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 41 رنز اور حماد خان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے، جنید نادر نے 50 رنز، سمیع اللہ مسعود نے 43 رنز، خالد محمود نے 45 رنز دے کر دو، دو جبکہ علی عمران نے 31 رنز، محمد عرفان نے 21 رنزاور نعیم شہزاد نے 47 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،جواب میں آصف میموریل کلب نے 28 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، شعیب خالق نے سترہ چوکوں کی مدد سے 112 رنز ،علی عمران نے چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 91 رنز اور محمد عرفان نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز بنائے، فرقان مجید نے 48 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اسلام آباد ایسٹ زون میں نو ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں آصف میموریل کلب، لکی سٹار کلب، حسن میموریل کلب، مسلم کلب، ملت کلب، سی آر اے کلب، قائد اعظم، ماجد میموریل کلب، راول ٹائون کلب شامل ہیں،پہلے مرحلہ ناک آئوٹ سسٹم پر جبکہ دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر کھیلا گیا۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:04:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :