بھٹو کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین چوہدری اجمل صابر کی مبارکباد

بدھ 24 مئی 2017 13:04

بھٹو کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین چوہدری اجمل صابر کی مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بھٹو کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین چوہدری اجمل صابر، ایڈمنسٹر واصف باجوہ اور ایسٹ زون کے کوچ حسان اصغر نے آصف میموریل کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اسلام آباد ایسٹ زون کی چیمپئن بننے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف میموریل کلب آئندہ ریجنل ٹورنامنٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

آصف میموریل کلب کے آل رائونڈر علی عمران نے تین میچوں میں سب سے زیادہ 392 رنز بنائے، علی عمران نے مسلم کلب کے خلاف 208 رنز، حسن میموریل کلب کے خلاف 93 رنز اور لکی سٹار کلب کے خلاف 91 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:04:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :