مہندرا سنگھ دھونی کی ڈائریکٹرپرابھو دیوا کیساتھ ’’لنگی ڈانس ‘‘کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

بدھ 24 مئی 2017 13:27

مہندرا سنگھ دھونی کی ڈائریکٹرپرابھو دیوا کیساتھ ’’لنگی ڈانس ‘‘کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء)بھارت کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی ڈانس کے شوقین نکلے‘ ایک ویڈیو میں مشہور و معروف ڈانس ڈائریکٹر، فلم اسٹار اور پروڈیوسر پرابھو دیوا کے ساتھ لنگی ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، شائقین خوب پسند کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی مشہور ڈانس ڈائریکٹر پرابھو دیوا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لنگی باندھ کر مشہور گانے ’’ لنگی ڈانس‘‘ پر پرفارم کر رہے ہیں۔ شائقین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:27:44