ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 24جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی

بدھ 24 مئی 2017 13:42

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 24جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزازکا دفاع کرے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم رینکنگ کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی دوسرے، نیوزی لینڈ کی تیسرے، بھارت کی چوتھے، ویسٹ انڈیز کی پانچویں، جنوبی افریقہ کی چھٹے، پاکستان کی ٹیم ساتویں، سری لنکا کی آٹھویں، بنگلہ دیش کی نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے، قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لیسیسٹر میں کھیلے گی۔

قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 20 اور 22 جون کو وارم اپ میچ کھیلے گی، ویمن ورلڈ کپ کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، ان کیلئے نہ صرف پاکستان میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے بلکہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں بھی دو ہفتے کا تربیتی کیمپ ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، میرینہ اقبال، بسمعہ معروف، جویریہ خان، سعدیہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) ثناء میر ( کپتان)، کائنات امتیاز، عثماویہ اقبال کھوکھر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ، سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)، صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )، ابرار احمد (ٹرینر) محمد زبیر احمد ( ویڈیو اینالسٹ)، شاہد انور ( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:42:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :