جیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 24 مئی 2017 14:32

جیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) سٹار انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس جولائی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ اینڈرسن کائونٹی چیمپئن شپ کے دوران گرائون انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 جولائی سے شروع ہو گا اور اس سے قبل اینڈرسن کو اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوچنگ سٹاف رواں ہفتے اینڈرسن کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی کرکٹ میدانوں میں واپسی کے وقت کا تعین کرے گا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 14:32:28