جنوبی افریقہ کا ویمنز ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، کپتان ڈینی وان نائیکرک میگا ایونٹ کیلئے فٹ قرار

بدھ 24 مئی 2017 14:32

جنوبی افریقہ کا ویمنز ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، کپتان ڈینی وان نائیکرک میگا ایونٹ کیلئے فٹ قرار
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتان ڈینی وان نائیکرک کو میگا ایونٹ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈینی وان رواں ماہ کے شروع میں پائوں کی انجری میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے باعث وہ چار ملکی سیریز میں ٹیم کی قیادت نہیں کر سکی تھیں۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ڈینی وان نائیکرک، لیزل لی، تریشا چیٹی، مریزن کیپ، کلوئی ٹرائون، مگنن دو پریز، شبنم اسماعیل، اینڈری سٹین، مسابتا کلاز، لارا وولوارت، رائسب، موزلائن، ناڈین ڈیک کلرک، سیونی لس اور آیابونگا پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 14:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :