پی سی بی کا سالانہ جنرل اجلاس کل لاہور میں ہوگا ،ْ صدارت شہر یار خان کرینگے

بورڈ کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ بہترین کرکٹرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائیگا ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سابق کپتان مصباح الحق بھی شامل ہوں گے

بدھ 24 مئی 2017 14:57

پی سی بی کا سالانہ جنرل اجلاس کل لاہور میں ہوگا ،ْ صدارت شہر یار خان کرینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس کل جمعرات کو لاہور میں ہوگا ،جس میں بورڈ کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ بہترین کرکٹرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سابق کپتان مصباح الحق بھی شامل ہوں گے ۔پی سی بی کی تیسری سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور سبحان احمد سمیت ریجنز اور بورڈز کے عہدیداران شریک ہوں گے۔مصباح الحق اور یونس خان کو خاص طور پر مدعو ع کیا جائے گا۔سالانہ جنرل میٹنگ میں بہترین بولر، فیلڈر، وکٹ کیپر، بیٹسمین، کیوریٹر اور ریفری کے ایوارڈز دیئے جائیں گے۔اجلاس میں پی ایس ایل سمیت بورڈز کے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں گزشتہ بجٹ کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور قومی سینئر، جونیئر اور ویمن کرکٹ ٹیموں کیلئے فیوچر ٹور پروگرامز پیش کیے جائیں گے ،ْ متعلقہ ایسوسی ایشنز کے الحاق کی درخواستوں پر بھی بحث ہوگی۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 14:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :