لگژری گاڑیوں کی غیرقانونی درآمد کا الزام، ترکش فٹ بالرکو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 24 مئی 2017 14:57

لگژری گاڑیوں کی غیرقانونی درآمد کا الزام، ترکش فٹ بالرکو حراست میں لے لیا گیا
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) استنبول پولیس نے لگڑری گاڑیوں کی غیرقانونی درآمد کے الزام میں ترکش فٹ بالر اوزان تیوفن سمیت کئی دوسرے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں تحقیقاتی پراسیکیوٹرز نے لگڑری گاڑیوں کی غیرقانونی درآمد میں ملوث 46 افراد کی گرفتاری کیلئے وارنٹس جاری کئے ہوئے ہیں جس میں ترکی کے سٹار فٹ بالر اوزان تیوفن بھی شامل ہیں ،ْتیوفن سمیت کئی مشتبہ افراد کو ان کے گھروں سے حراست میں لیا گیا ۔ واضح رہے کہ تیوفن 2014ء سے اب تک 30 انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 14:57:06