چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے قومی کر کٹ ٹیم کا برمنگھم میں ٹریننگ کیمپ جاری

ٹیم نے برمنگھم میں آئوٹ ڈور پریکٹس سیشن کیا ، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں

بدھ 24 مئی 2017 14:58

چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے قومی کر کٹ ٹیم کا برمنگھم میں ٹریننگ کیمپ جاری
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے قومی کر کٹ ٹیم کا برمنگھم میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے ، ٹیم نے برمنگھم میں آئوٹ ڈور پریکٹس سیشن کیا ، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دینے کے علاوہ تفریح کرکے دل بہلایا۔ سابق کپتان مشتاق محمد نے بھی کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے آئوٹ ڈور سیشن کیا جس میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر بھرپور توجہ دی گئی۔خوب محنت کے بعد کھلاڑیوں نے کچھ ریلیکس بھی کیااس میں بھی وہ سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ دو ٹیمیں بناکر کھیل ہی کھیل میں فزیکل ٹریننگ کرتے رہے۔سابق کپتان مشتاق محمد نے بھی قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی اور انہیں قیمتی مشورے بھی دیئے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 14:58:03