انگلش کائونٹی کلب نارتھنٹس نے جنوبی افریقن بلے باز رچرڈ لیوی کے معاہدے میں 2 برس کی تجدید کر دی

بدھ 24 مئی 2017 15:18

انگلش کائونٹی کلب نارتھنٹس نے جنوبی افریقن بلے باز رچرڈ لیوی کے معاہدے میں 2 برس کی تجدید کر دی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) انگلش کائونٹی کلب نارتھنٹس نے جنوبی افریقن بلے باز رچرڈ لیوی کے معاہدے میں دو برس کی توسیع کر دی، معاہدے کے تحت لیوی 2019ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

29 سالہ لیوی نے 2013ء میں نارتھنٹس کلب کو جوائن کیا تھا اور انہوں نے اب تک مختصر فارمیٹس میں 1397 رنز بنا رکھے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے نارتھنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 1468 فرسٹ کلاس رنز بھی بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 15:18:39