ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہوں ، محمد عباس

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینا کیریئر کا اب تک کا سب سے قابل فخر کارنامہ ہے ، فاسٹ بائولر

بدھ 24 مئی 2017 15:49

ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہوں ، محمد عباس
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء)انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کیلئے لگائے گئے کیمپ میں پاکستانی ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف نئے ابھرتے ہوئے باؤلر محمد عباس نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کے چیلنج کا سامنا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈمیسٹک سیزن میں بھی میں دوسرا کامیاب ترین باؤلر تھا۔

بدقسمتی سے ہماری ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی جس کے سبب میں دو میچ نہ کھیل سکا لیکن اس کے باوجود دوسرے بہترین باؤلر کی حیثیت سے ایونٹ کا اختتام کیا۔انگلینڈ میں موجود عباس نے کہا کہ ان تمام سالوں کے دوران میں نے صرف طویل دورانیے کے فارمیٹ میں بھی محنت نہ کی بلکہ ون ڈے فارمیت میں بھی مستقل محنت کرتا رہا۔

(جاری ہے)

میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا۔

ٹیسٹ میں نام آ نے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس دن میں بہت خوش تھا۔ یہ میرے خواب کی تعبیر کا پہلا قدم تھا۔ اس کے بعد مجھے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ ثابت کرنا تھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔ سالہ باؤلر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ہی گیند پر وکٹ ملنے کے سوال پر کہا کہ یہ میرے لیے ایک بہترین آغاز کیا۔ اس گیند اور اس وکٹ نے مجھے وہ اعتماد دیا جس کی مجھ میں کمی تھی۔ یہ وکٹ ملنے کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا دباؤ مجھ پر سے ختم ہو گیا۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے کو اپنے کیریئر کا اب تک کا سب سے قابل فخر کارنامہ قرار دیا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 15:49:27