4رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ ہو گی

چمپئن شپ 23 سے 29 مئی تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی

بدھ 24 مئی 2017 15:50

4رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) 4 رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل بدھ کو ہانگ کانگ روانہ ہو گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق چمپئن شپ 23 سے 29 مئی تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں3 کھلاڑی اور ایک افیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، قیصر خان اور بابر حسین شامل ہیں جبکہ افیشل میں میجر عابد مجید بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم24 مئی کو ہانگ کانگ روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 15:50:26