بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

بدھ 24 مئی 2017 19:14

بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق گزشتہ 12ماہ کے دوران 99وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی بالر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ2017 ء جیت لیا ،ْ بھارتی کرکٹ بورڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ایشون کو انکا ایوارڈ دیا ۔

بھارتی سپنر نے نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، بنگلہ دیشن اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران شاندار کاکردگی کا مظاہر ہ کیا تھا ، بھارت نے ان سیریز کے دوران 13میچز میں سے 10میں کامیابی حاصل کی تھی۔ایشون کے علاوہ نوجوان کھلاڑی شبمان گل کوانگلینڈ کیخلاف انڈر 19سیریز کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر سال کے بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 19:14:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :