برمنگھم میں پریکٹس کرنیوالی پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی میں اضافہ

بدھ 24 مئی 2017 19:14

برمنگھم میں پریکٹس کرنیوالی پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی میں اضافہ
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) مانچسٹر دھماکے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے برمنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود ہے جہاں مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے کے بعد ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے دھماکوں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور آئی سی سی سے قومی ٹیم کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ ہماری سیکیورٹی مزید بہتر کی جائے اور ٹیم کا ہوٹل تبدیل کیا جائے یا دوسری ٹیموں کے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے۔

واضح رہے کہ پیر کی شب مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد آئندہ ماہ انگلینڈ ہی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان عائد ہو چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط بھی لکھا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 19:14:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :