آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچز کا سلسلہ (پرسوں)سے لندن میں شروع ہوگا

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف میچز میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لے گی ،ْ چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک کھیلی جائیگی

بدھ 24 مئی 2017 19:14

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچز کا سلسلہ (پرسوں)سے لندن میں شروع ہوگا
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچز کا سلسلہ (پرسوں) جمعہ سے لندن میں شروع ہو گا ،ْ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف میچز میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک کھیلی جائے گی جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، عالمی چمپئن آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں، بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ٹرافی سے قبل مجموعی طور پر چھ وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، 26 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، 27 مئی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 28 مئی کو بھارت کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، 29 مئی کو پاکستانی ٹیم کینگروز کے مدمقابل ہو گی، 30 مئی کو آخری دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 19:14:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :