پاک، بھارت میچ ہمارے لیے محض ایک کرکٹ میچ ہے: ویرات کوہلی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مئی 2017 19:48

پاک، بھارت میچ ہمارے لیے محض ایک کرکٹ میچ ہے: ویرات کوہلی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی۔2017ء) ایک جانب جہاں پاکستان اور بھارتی عوام کو چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اس مقابلے کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں 28سالہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹاکرا دونوں ملکوں کی عوام میں نیا جذبہ جگاتا ہے اور مقابلے کا ماحول ہی الگ ہوتا ہے تاہم بطور کرکٹر ہمارے لیے یہ کوئی جنگ نہیں بلکہ محض ایک میچ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت 4جون کو آمنے سامنے آئیں گے ۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 19:48:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :