ڈین جونز نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی

شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں،ڈین جونز نے گواہ کے طور پر وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروالیا آج ہماری طرف سے ڈین جونز نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان میں بتایا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں، ڈین جونز کرکٹ کی ایک معتبر شخصیت ہیں اور ان کی رائے اہم ہے،وکیل شرجیل خان

بدھ 24 مئی 2017 23:35

ڈین جونز نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹ ایکسپرٹ ڈین جونز نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شرجیل خان اپنے وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے، کرکٹر نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں ڈین جونز کو گواہ کے طور پر پیش کیا جنہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ آج ہماری طرف سے ڈین جونز نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان میں بتایا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں، ڈین جونز کرکٹ کی ایک معتبر شخصیت ہیں اور ان کی رائے اہم ہے۔ واضح ہو گیا ہے کہ کون کس کو بکی کے ساتھ لے کر گیا، ٹریبیونل کی کارروائی سے مطمئن ہیں، کل کیس کی سماعت 2 بجے ہو گی جس میں ایک اور گواہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد لطیف کے وکیل کی جانب سے کارروائی کو سیکنڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، کرکٹر کی جانب سے ٹریبیونل کو ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں جواب الجواب داخل کرنے کا کہا گیا ، ہماری طرف سے انکار ہوا۔ خالد لطیف کی جانب سے اعتراضات داخل کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 23:35:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :