تمیم اقبال نے ون ڈے کرکٹ میں گپٹل، بیل اور مائیک ہسی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 24 مئی 2017 21:57

تمیم اقبال نے ون ڈے کرکٹ میں گپٹل، بیل اور مائیک ہسی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، انگلینڈ کے این بیل اور آسٹریلیا کے مائیک ہسی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح تمیم زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 63ویں بلے باز بن گئے ہیں، تمیم نے آئرلینڈ میں منعقدہ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں 65 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، تمیم نے اب تک 169 میچز میں 8 سنچریوں کی مدد سے 5450 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ گپٹل نے 5414، این بیل نے 5416 اور مائیک ہسی نے 5442 رنز بنا رکھے تھے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 21:57:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :