آئرلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے کا خواب، ایڈجوائس نے کائونٹی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

جمعرات 25 مئی 2017 10:30

آئرلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے کا خواب، ایڈجوائس نے کائونٹی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سسکس کلب کے سابق کپتان اور ٹاپ آرڈر آئرش بلے باز ایڈجائس نے کائونٹی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

(جاری ہے)

38 سالہ آئرش بلے باز نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 18 برس کائونٹی کرکٹ میری زندگی کا اہم حصہ رہا ہے، اس سے کنارہ کشی کا فیصلہ میرے لئے آسان نہیں تھا لیکن ملک کی طرف سے ٹیسٹ کھیلنا دیرینہ خواب ہے، اگر آئرلینڈ کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ ملا تو میں ملک کی نمائندگی کیلئے پر جوش ہوں۔ آئرلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کارکردگی تسلی بخش ہے اور اسی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اسے ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دینے پر غور کر رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ آئندہ ماہ آئی سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس میں متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 10:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :