سٹانسلاس وارینکا، سٹیو جانسن اور ثام قیوری جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 25 مئی 2017 12:54

سٹانسلاس وارینکا، سٹیو جانسن اور ثام قیوری جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا، امریکا کے سٹیو جانسن اور امریکا کے ہی ثام قیوری پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے جبکہ ہسپانوی تھرڈ سیڈڈ راموس وینولاس اور امریکا کے دراز قد اور فورتھ سیڈڈ جان اسنر پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں سٹانسلاس وارینکا نے بآسانی ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، انکو میچ میں برازیل کے روجیرو ڈٹرا سیلوا کے خلاف پہلے سیٹ میں 5-2 سے برتری حاصل تھی کہ برازیلین کھلاڑی فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور میزبان کھلاڑی نے بآسانی ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کے سٹیو جانسن نے ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، امریکا کے ثام قیوری نے کروشیا کے فرانکو سکیوگور کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 12:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :