جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی کے ون ڈے میں چار ہزار رنز مکمل

جمعرات 25 مئی 2017 13:22

جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی کے ون ڈے میں چار ہزار رنز مکمل
لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ون ڈے میں چار ہزار رنز مکمل کر لئے۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے 11 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈوپلیسی نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 67 رنز کی اننگز کھیلی اور ساتھ ہی کیریئر کے چار ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ وہ اب تک 108 میچوں میں 44 کی اوسط سے 4010 رنز بنا چکے ہیں جس میں 8 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 13:22:55