فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں جمعہ کو چار میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 25 مئی 2017 13:22

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں جمعہ کو چار میچ کھیلے جائیں گے
سیول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں جمعہ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ میں (آج) پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں میکسیکو اور وینزویلا کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جرمنی اور وینواتو کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ اے میں پہلا میچ انگلینڈ اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں گنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 13:22:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :