اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے پر مینز ٹینس ٹیم،کوچ کو خصوصی ایوارڈز دینے کا اعلان

جمعرات 25 مئی 2017 13:28

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے پر مینز ٹینس ٹیم،کوچ کو خصوصی ایوارڈز دینے کا اعلان
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے باکو میں ہونے والی اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے پر قومی مینز ٹینس ٹیم اور کوچ کو خصوصی ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹینس رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود عقیل خان کو ایک لاکھ روپے ملیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں محمد عابد ، مشتاق اور مزمل مرتضی کو فی کس 50 ہزار ملیں گے۔

ٹیم کوچ محبوب اے خان کو 30 ہزار دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ باکو آزرجان میں ہونے والی اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں قومی مینز ٹینس ٹیم تینوں ٹائیز جیتنے کے بعد فائنل میں پہنچی تھی لیکن فائنل میں ان کا مقابلہ ترکی کے رینکنگ میں زیادہ اور فیورٹ کھلاڑیوں سے ہوا اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 13:28:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :