مانچسٹر یونائیٹڈ نے یورپا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

جمعرات 25 مئی 2017 16:01

مانچسٹر یونائیٹڈ نے یورپا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
ْ لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) مانچسٹر یونائیٹڈ نے یورپا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، یونائیٹڈ نے فیصلہ کن معرکے میں حریف ایجکس کو 2-0 گولز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پال پوگبا کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

یورپا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ایجکس کو 2-0 گولز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کی طرف سے پوگبا اور مکھتارین نے گول سکورز کئے۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 16:01:08