پاکستان کے پہلے جدید ترین سوئمنگ پول کی تکمیل خوش آئند ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول سے مستقبل میں بہترین سوئمرز نکلیں گے، سوئمنگ کو فروغ حاصل ہوگا، سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب نیئر اقبال

جمعرات 25 مئی 2017 23:16

پاکستان کے پہلے جدید ترین سوئمنگ پول کی تکمیل خوش آئند ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول سے مستقبل میں بہترین سوئمرز نکلیں گے، سوئمنگ کو فروغ حاصل ہوگا،  سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب نیئر اقبال
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب نیئر اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے پہلے جدید ترین سوئمنگ پول کی تکمیل خوش آئند ہے ، اس سے سوئمنگ کے کھیل کو نہ صرف فروغ حاصل ہوگا بلکہ پاکستان میں سوئمنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوسکے گا، انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس میں آنے سے پاکستان کا امیج بھی بہتر ہو گا، ان خیالات کا اظہار سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ایج گروپ سوئمنگ چیمپئین شپ کے موقع پر کیا ہے چیمپئین شپ میںڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹرسپورٹس انیس شیخ ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹرحفیظ بھٹی ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ، پاکستان میں عالمی معیار کے جدید ترین سوئمنگ پول کا تکمیل کو پہنچنا خوش آئند ہے آج کے سوئمنگ مقابلوں کا انعقاد بھی افتتاح کی تیاریوں کا حصہ ہے ،سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول فیناسٹینڈرڈز کے مطابق بنایا گیا ہے،انشاء اللهسٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول سے مستقبل میں بہترین سوئمرز نکلیں گے، سوئمنگ کو فروغ حاصل ہوگا، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کر رہا ہے ایج گروپ سوئمنگ چیمپئین شپ میںنیشنل سوئمرز کے علاوہ سکولز ، کالجز اور کلبس کے سوئمرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وقت اشاعت : 25/05/2017 - 23:16:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :